electricityu

آنسو اتنے قیمتی ہو جائیں گے کبھی سوچا بھی نہ تھا

امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی کم خرچ کاغذی بیٹری بنالی ہے جسے نہ صرف تہہ کیا جاسکتا ہے بلکہ وہ گندے پانی میں موجود جراثیم  سے بجلی بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔+تفصیلات کے مطابق یہ نئی کاغذی بیٹری نیویارک میں واقع بنج ہیمپٹن یونیورسٹی کے چینی نژاد سائنسدان نے ایجاد کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس بیٹری کا ہر خانہ معمولی سی بجلی پیدا کرتا ہے لیکن ایسے درجنوں خانوں کو آپس میں جوڑ کر خاصی مناسب بجلی بنائی جاسکتی ہے جو طبی تشخیص میں استعمال ہونے والے سینسرز کےلئے کافی رہے گی، دوسری کاغذی بیٹریوں کے برعکس یہ نہ صرف گندے پانی میں موجود بیکٹیریا سے بلکہ ہنگامی حالات میں آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں سے بھی بجلی پیدا کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *