iphone

اتنی دوری سے ہی حیرت انگیز موبائل کی چارجنگ

کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی اینرگوس ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پر موجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ ایپل کمپنی کے لیے کام کررہی ہے۔+تفصیلات کے مطابق اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جبکہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں، اینرگوس نے چھوٹے اینٹینا سے بجلی دور بھیجنے کے کئی کامیاب تجربات بھی کیے ہیں اور اب وہ تجارتی پیمانے پر وائرلیس چارجنگ پر کام کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب فاصلے پر رہتے ہوئے آپ کسی تار کے بغیر آئی فون چارج کرسکیں گے۔اگلے سال آئی فون کی دسویں سالگرہ بھی ہے اور ایپل اس موقع پر دنیا کو ایک بار پھر حیران کرنا چاہتی ہے، اسی طرح مکمل شیشے کا ایسا ڈسپلے بھی ہوسکتا ہے جس کے کنارے خمیدہ ہوں گے اور ہوم بٹن کو بھی ٹچ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا، مکمل گلاس کیسنگ کے ذریعے ہی وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے گی، اس لحاظ سے آئی فون کے اگلے سیٹ میں ایک نئی اور خوشگوار تبدیلی متوقع ہے جب کہ پلاسٹک او ایل ای ڈی اسکرین، ڈویل لینس تھری ڈی کیمرہ اور پورا سفید سیٹ بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *