بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> احتساب عدالت میں بیگم کلثوم نوازکے لیے فاتحہ خوانی، نوازشریف آبدیدہ ہوگئے
بیگم کلثوم نواز

احتساب عدالت میں بیگم کلثوم نوازکے لیے فاتحہ خوانی، نوازشریف آبدیدہ ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کےلئے دعا کی گئی۔ دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*