raheel-sharif

اسلامی فوجی اتحاد کی کمان کیلئے 3 شرائط

کراچی: سابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل(ریٹائرڈ) راحیل شریف نے 39 ملکی اسلامی فوجی اتحاد کی کمان قبول کرنے کیلئے تین شرائط سامنے رکھی ہیں۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نےپیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے مطابق جنرل(ریٹائرڈ) راحیل شریف نے جو تین شرائط رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایران کو بھی فوجی اتحاد کا حصہ بنایا جائے۔ مزید یہ کہ وہ اپنے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہوئے کسی کی زیر کمان کام نہیں کریں گے اور وہ مسلمان ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مصالحتی کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اتحاد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک تھے تاہم بعدازاں ان کی تعداد 39 ہوگئی۔اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں مصر، قطر اور عرب امارات جیسے کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، ملائشیا، پاکستان اور افریقی ممالک شامل ہیں۔ …بشکریہ دی نیشن