بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> بھارت آئے امریکیوں کوان کے امریکی محکمہ خارجہ نے کیا وارننگ جاری کردی ہے

بھارت آئے امریکیوں کوان کے امریکی محکمہ خارجہ نے کیا وارننگ جاری کردی ہے

کراچی: (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے اس حوالے سے اپنے حواس اور ریفلیکسز کو زیادہ سٹیبل رکھنے کا کہا ہے کیونکہ سنگین نتائج کی وارداتیں وہاں دیکھنے میں آرہی ہیں جس سے بچ کر رہنا بہت ناگزیر ہے، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری بالخصوص خواتین بھارت میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد یا دہشتگردی کا شکار ہوسکتے ہیں، محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بالخصوص خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتا ہوے جنسی تشدد کے باعث وہ سفر کرنے میں احتیاط برتیں جبکہ ممکنہ طور پر حملوں کے پیش نظر تمام امریکی مسافروں کو بھارت کا سفر کرنے میں احتیاط برتنے کی تنبیہ کی ہے،جنسی یا دہشتگرد حملے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے امریکا کی بھارت میں اپنے شہریوں کو تنبیہ جنسی یا دہشتگرد حملے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکی شہری سرحد سے 10 کلو میٹر دور رہیں اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ کے مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرسکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*