برطانیہ

انتظار کی گھڑیا ں ختم ، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں‌….

انتظار کی گھڑیا ں ختم ، ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں‌….آج حتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی آج ہی سنائےگی۔

————————–
یہ خبر بھی پڑھئیے

لاہور میں‌بڑھتے ہوئے کرائمز کی ہوش روبا خبریں‌

نشتر کالو نی کے علا قہ یوحنا آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل کر دیا گیا قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عمران ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فاروق بازار لوہاری گیٹ کا رہنے والا ہے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران ممتاز کو ٹارگٹ کیاگیا ہے اور قتل کی اس واردات میں نامعلوم افراد ملوث ہیں جنہوں نے مقتول عمران ممتاز پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ یوحنا آباد سے گزر رہا تھا پولیس کا یہ بھی کہنا ہے قتل کا یہ واقعہ دیرینہ عداوات کا شاخسانہ ہوسکتا پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
گارڈن ٹاؤن میں واقع پنجاب بینک کی برانچ کا سیکورٹی گارڈ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے سیکورٹی گارڈ کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے ہلاک ہونے والے گارڈ کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعد گارڈ کی موت کی اصل وجوہات سامنے آ جائیں گی جن کی روشنی میں پولیس گارڈ کی ہلاکت کی تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔
سبزہ زار کے شہریوں نے بروقت مداخلت کرکے ایک سٹور میں ڈکیتی کے ساتھ ساتھ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر چار نامعلوم ڈاکو سبزہ زار میں واقع ایک بیوہ خاتون کے سٹور میں گھس گئے جہاں انہوں نے بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کرتے ہوئے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم خاتون کی جانب سے شور شرابہ کرنے پر اہل علاقہ وہاں اکھٹے ہوگئے چاروں نامعلوم افراد لوگوں کے اکھٹے ہونے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اہل علاقہ نے اس واردات کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائے وقوعہ پر بروقت نہ پہنچ سکی تاہم بعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا جبکہ خاتون نے نامعلوم چاروں افراد کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی ہے خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کو نہیں جانتی اور سٹور چلا کر اپنے گھر کا گزارہ کررہی ہیں سٹور میں گھسنے والے چاروں افراد لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے اور انہوں نے اس پر اس کی بیٹی پر تشدد کے دوران انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو دونوں خواتین نے شور مچادیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔