upset

اندر سے گھر کی ہرشے الٹی ہے

جرمنی میں ایک ایسا کیفے بنایا گیا ہے جہاں ہر شے الٹی ہے اور اس کیفے کو بڑی مہارت سے اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ گمان ہوتا ہے کہ کسی نے ایک مکان کو الٹا کر رکھ دیا ہو۔ کیفے اس سال عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے یہاں آرہی ہیے۔ باہر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ گھر اپنے سر کے بل الٹا دھرا ہے جب کہ کار عمارت کے سب سے اونچے حصے پر پارک کی گئی ہے۔ صرف یہی نہیں، اس گھر میں داخل ہونے پر لوگ مزید حیران رہ جاتے ہیں۔ اندر سے گھر کی ہرشے الٹی ہے اور گویا وہ چھت سےجڑی ہوئی ہے۔ باتھ روم میں جائیں تو بیسن، ٹوائلٹ اور واش ٹب بھی اوپر دکھائی دیتے ہیں اور یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ آپ کے سر پر دھرے ہیں۔
ہر شے بھی چھت سے لٹکی دکھائی دیتی ہے، کھانے پینے کی اشیا،بچوں کے کھلونے سب الٹے دکھائی دیتے ہیں۔ سیاح آکر جب یہاں کیمرہ گھما کر تصویر کھنچواتے ہیں تو ہر شے گویا معلق دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس گھر کے ایک ایک چپے پر درجنوں تصاویر لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *