705028-ompuri-1483978093-409-640x480

اوم پوری کی موت، کیس نے نیا موڑ لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے دوست کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے بعد کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے جس کے تحت پولیس نے اداکار کی سابقہ اہلیہ کو بھی بیان کے لیے طلب کرلیا۔
اوم پوری کی ہارٹ اٹیک سے موت گزرتے وقت کے ساتھ مشکوک ہوتی جارہی ہے اور کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اوم پوری کے سر میں ڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اور جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ تھی جس کے بعد اوم پوری کے ساتھ موت سے قبل ساتھ رہنے والے دوست ہدایتکار خالد قدوائی اور ان کے ڈرائیور مشرا کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن سے تفتیش نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *