بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ایشیاکپ: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اہم میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا
ایشیاکپ 2018

ایشیاکپ: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اہم میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ (آج) بدھ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے ٗدونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ٗ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*