Buy website traffic cheap

ایشیاکپ 2018

ایشیاکپ 2018: گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا

لاہور(ویب ڈیسک): پاک بھارت ٹاکرے میں3 دن باقی،پاکستانی ٹیم آج 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔یوا ین پی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراؤنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں۔