Buy website traffic cheap

ایشیا کپ

ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

لاہور(ویب ڈیسک): ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں دو دن باقی، ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں، ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن (آج)جمعرات کی سہ پہر آئی سی سی کرکٹ کیڈمی دبئی میں ہوگا، پاکستانی ٹیم مسلسل تین دن جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی پریکٹس کرے گی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کے خلاف کھیلے گی۔اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014 میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،،بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب ان کے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراؤنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو ہانگ کانگ کی ٹیم سے ہوگا۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دبئی سٹیڈیم میں ہی 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے ساتھ کھیلے گی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 ستمبر کو ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوں گی۔بھارت اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے بلوشرٹس نے 1984 1988 1990-91 1995 2010 اور 2016 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا سری لنکا 5 بار 1966 1997 2004 2006 اور 2014 میں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔