بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ایوان فیلڈ ریفرنس: احتساب عدالت نےنوازشریف کو 10 سال اورمریم نوازکو سات سال قید کی سزاسنادی
نوازشریف
Nawaz Maryam

ایوان فیلڈ ریفرنس: احتساب عدالت نےنوازشریف کو 10 سال اورمریم نوازکو سات سال قید کی سزاسنادی

لاہور(ویب ڈیسک): حتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےسابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کامحفوظ فیصلہ سنا دیا ہے.۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کواحتساب عدالت نے 10 سال اورمریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو ایک سال کی قید کی سزاسنادی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نوازشریف کو ایک ارب اٹھائیس کروڑ اور مریم نوازکو بتیس کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ وہ لندن فلیٹس کو اپنی تحویل میں لے لے .احتساب عدالت نے فیصلہ تین جون کو محفوط کیا تھا. ایون فیلڈ کیس کا ٹرائل نو ماہ سے زائد عرصہ جاری رہا. سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس کے فیصلے اور جی آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کو لندن فلیٹس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ نے چھ ماہ کی ڈیڈلائن مقررکی تھی جس کو ماہ میں بڑھادیا گیا تھا. نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے سوکے قریب احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتیں. نوازشریف ، مریم نوازنے فیصلہ لندن میں بیٹھ کر سنا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*