بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا، بھارتی بلبلا اُٹھے
بابر اعظم

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا، بھارتی بلبلا اُٹھے

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کھلاڑی بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنا کر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 26ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہزار رنز سے زیادہ سکور بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. جب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی بلبلا اُٹھے اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے. کچھ بھارتی تو بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے رہے جبکہ زیادہ تر افراد کا کہناتھا کہ پاکستانی بیٹسمین کے کیریئر کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے. ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا رکھے ہی. بابراعظم کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*