app for with internet

بغیروائی فائی اور ڈیٹا پیکج کے پیغامات ارسال کیجئے

آپ کے آس پاس وائی فائی نہیں، ڈیٹا کنکشن بھی کام نہیں کررہا اور آپ میسج بھی بھیجنا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں، کیونکہ آپ کی اس پریشانی کا حل بھی آگیا ہے اور وہ ہے فائر چیٹ نامی موبائل ایپ، آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے یا آئی او ایس ڈیوائس، بس انسٹال کریں اور شروع ہوجائیں۔ یہ ایپ صارفین کو تحریری پیغامات بغیر ڈیٹا یا انٹرنیٹ کے بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود میش نیٹ ورکنگ ہے۔+درحقیقت یہ نیٹ ورکنگ وائرلیس طریقے سے آپ کے پیغامات کو کسی وائی فائی یا بلیو ٹوتھ انٹینا والے دوسرے فون میں موجود فائر چیٹ کے ذریعے مطلوبہ شخص تک پہچانے کا کام کرتی ہے۔ اگر کوئی کنکشن آپ کے قریب نہ ہو تو پیغام بھیجے جانے تک اسٹور رہتا ہے اور ہاں یہ پیغام مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوتا ہے، یعنی اسے کوئی اور نہیں پڑھ سکتا۔ایپ بنانے والی کمپنی کہتی ہے ایک پیغام کو پہنچنے میں کچھ منٹ ضرور لگ سکتے ہیں مگر اس کے ذریعے آپ بیرون ملک سے بغیر رومنگ چارجز یا وائی فائی کے بھی اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *