India-vs-England-Tour-Cricket-Logo

بھارت اور انگلینڈ،پہلا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائیگا

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو پونے میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 جنوری کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *