passport

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں۔9.46 ارب ڈالر کی ترسیلات زر

رواں مالی سال 2016۔17 ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 9.46 ارب ڈالر کی ترسیلات زرکی گئی ہیں۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.27 فیصد کم رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 ء کے دوران 1.58ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 2.73 ارب ڈالر کی گئی ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے 2.12 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں۔ امریکہ سے 1.16 ارب ڈالر اور برطانیہ سے 1.1 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 9.46 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔