393-p

بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی فہرست تیار

وزارت داخلہ نے بیرون ممالک سے بے دخل کیے گیے پاکستانیوں کی تفصیلات تیار کر لیں۔ سال دوہزار چودہ سے دو ہزار سولہ تک دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار چار سو بارہ پاکستانیوں کو بیرون ملک سے بے دخل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودیہ، اومان، ملیشیا اور متحدہ عرب امارات سے سب زیادہ پاکستانی بے دخل کیے گئے، جبکہ ترکی برطانیہ اور یونان سے بھی متعدد پاکستانی بے دخل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار چودہ میں اٹھہتر ہزار چار سو نو پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، دو ہزار پندرہ میں ایک لاکھ سولہ ہزاایک سو پچاسی اور دو ہزار سولہ میں اکہتر ہزار آٹھ سو چھیاسی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔