download-7

جدوجہد کی راہ میں اپنی جان کی بازی بھی لگادی۔یاسین ملک

 جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید سجاد کینو کی یاد میں منعقدہ یادگاری تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہید سجاد احمد کینو کو ایک اعلی ظرف انسان، ایک حلیم شخصیت، ایک عظیم قائد اور بہادر مجاہد قرار دیتے ہوئے محمدیاسین ملک نے کہا کہ شہید کشمیر کی مزاحمتی تحریک کا ایک چہرہ تھے جنہوں نے اپنی آخری سانس تک آزادی کیلئے جدوجہد کی اور اسی راہ میں اپنی جان کی بازی بھی لگادی۔یاسین صاحب نے کہا کہ شہید سجاد احمد کینو جیسے عظیم شہداء کی قربانیاں اور جدوجہد کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتیں ہیں اور آج جب کہ ہم انہیں یاد کررہے ہیں ہم اپنے اس عہد کا اعادہ کررہے ہیں کہ حصول منزلِ مقصود تک ان کے مشن کی آبیاری کرتے رہیں گے،دریں اثناء لبریشن فرنٹ نے کشمیر کے مختلف جیلوں میں مقید سیکڑوں جوانوں اور بزرگوں جن کے پبلک سیفٹی ایکٹ کو عدالت نے رد کیا ہے اور جن کی رہائی کیلئے احکامات صادر کئے گئے ہیں لیکن انہیں ایک بار پھر گرفتار کرکے تھانوں میں رکھا جارہا ہے کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت ترین سردی کے ایام میں ان لوگوں کو لاک اپ میں رکھ کر اذیتیں دی جارہی ہیں اور ان کے والدین اور دوسرے اقارب کو تنگ طلب کیا جارہا ہے جو حد درجہ مذموم ہے۔ فرنٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ،ایشیاء واچ اور خاص طور پر انٹرنیشنل ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقید ان افراد پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لیں اور انہیں اس اذیت ناک مظالم سے نجات دلانے کی سعی کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *