بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> جعلی اکائونٹس کیس؛ ٹنڈو محمد خان کا دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا
اکائونٹس

جعلی اکائونٹس کیس؛ ٹنڈو محمد خان کا دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا

ٹنڈو محمد خان (ویب‌ڈیسک) جعلی اکائونٹس کیس میں ایک اور انکشاف سامنے آگیا، ٹنڈو محمد خان کا دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا. تفصیلات کے مطابق طارق سعید نامی دھوبی کے جعلی اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آئے روز ملک بھر سے غریب افراد کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپوں کی منتقلی کی خبریں چینلز کی زینت بن رہی ہیں، کراچی کا رہائشی فالودے والا ہو یا حیدر آباد کا سرکاری ڈرائیور، رکشے والا ہو یا 4 سال قبل انتقال کرجانے والا اقبال آرائیں ایسے افراد کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوچکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*