jugnu mushairah in alhamra

جگنو امن مشاعرہ /ادبی نشست۔بیاد ر اؤ قاسم علی شہزاد

علمی ،ادبی،سماجی و ثقافتی تنظیم جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام
ایم زیڈ کنولؔ ، (چیف ایگزیکٹوِ شگفتہ غزل ہاشمی، (صدر) ڈاکٹر ثروت زہرا سنبلؔ ،(فنانس سیکرٹری) فردوس نقوی،(کنوینئر) مقصود چغتائی (میڈیاسیکرٹری)مظہر جعفری، اور دیگر کی شرکت۔
لاہور(ڈائرکٹر میڈیا نیوز) الحمرا ادبی بیٹھک، دی مال، لاہور میں سالِ نوکی اولین ساعتوں میں پہلاماہانہ مشاعرہ /ادبی نشست،بیاد۔ راؤقاسم علی شہزاد(جگنو) جگنو امن مشاعرہ کا انعقاد الحمراء ادبی بیٹھک، دی مال ، لاہور میں منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر،الحمرا آرٹس کونسل معروف علمی، ادبی، شخصیت،کیپٹن(ر) عطا محمد خاں، نے کی ۔کھڑیانوا لہ ،فیصل آباد کی خوبصورت شاعرہ محترمہ شان بی بی نے بحیثیت مہمانِ خصوصی اور محترمہ زینب زریں نے بطور مہمانِ اعزازشرکت فرمائی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر،جگنو انٹر نیشنل میانوالی ،سیدصداقت نقوی اس خوبصورت تقریب کی پذیرائی کے لئے مہمانِ خاص کی حیثیت سے بطورِ خاص تشرف لائے۔نظامت کے فرائض معروف شاعرہ، ادیبہ ، جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے ادا کئے۔ مہمانوں کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ نوجوان قاری زین ساقی نے تلاوت کی۔ ریاض احمد ریاض نے نذرانۂ عقیدت بحضور رسولِ مقبولﷺ پیش کیا۔ مقصود چغتائی ، میڈیا سیکریٹری نے تقریب کے حوالے سے تعار فی کلمات ادا کئے۔ اخترہاشمی،حسین مجروح، حکیم سلیم اختر ملک،انیس احمد، پروفیسرنذر بھنڈر،عرفان صادق ،اسلم شوق،ڈاکٹر عطاء الودود،(انگلینڈ)اعجاز اللہ ناز،مظہر جعفری،ڈاکٹر ایم ابرار،شیراز انجم، عینی راز، عین ثمر، کراچی ،علی رضا رضی،میجر خالد نصر، محمد افضل،کوکب مبین، فراست بخاری،ناصر ادیب ناصر،ینگ وومن رائٹرز کی ٹیم کی جانب سے عشرت شاہین،صبیحہ ناز،جویریہ،کنول، اورسدرہ طارق،رضوان خوشی، اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں، اور دیگر شاعروں ، ادیبوں، صحافیوں ، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی اور 2016 اور اوائلِ سال میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر جانے والوں تمام مرحومین خصوصاََ راؤ قاسم علی شہزاد کے بلندیٗ درجات کے لئے ر یاض احمد ریاض نے خصوصی دعاکی۔چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *