Wednesday , February 22 2017
iranian-haji

حج پالیسی کی تیاری کاکام تیز کر دیا گیا

حج پالیسی 2017کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیزکردیاگیا۔نئی حج کمپنیوں کو 2فیصدکوٹہ دینے کی تجویزدی گئی ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں حج پالیسی 2017کے ڈرافٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت جاری ہے اورحج پالیسی تشکیل کے آخری مراحل میں ہے، پرانی حج کمپنیوں کے مسلسل احتجاج کے بعدوزارت مذہبی امورنے نئی حج کمپنیوں کو2فیصدحج کوٹہ دینے پرغورشروع کردیا ہے، نئی حج کمپنیوں نے ان اطلاعات کے بعدسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ انھیں کم از کم 20فیصد کوٹہ دیا جائے۔ایکشن کمیٹی برائے متاثرین حج کوٹہ کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری اور جنرل سیکریٹری ساجد رضا نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امورکے اقدامات کے نتیجے میں آئندہ حج سستا نہیں بلکہ مہنگا ہوگا، وزارت مذہبی امور نے اہم عہدوں پرتعینات افسران کے تبادلے کرکے من پسند افسران کو تعینات کردیاہے جو ان پالیسیوں پرعمل پیراہیں جن سے عازمین حج کیلیے مشکلات پیدا ہوں گی۔