707422-israelipersonnelweb-1484201759-819-640x480

حماس نے فوجیوں کے فونز ہیک کئے،اسرائیلی فوج کا الزام

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر استعمال کر کے اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز اور مائیکروفونز تک رسائی حاصل کی۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے نوجوان لڑکیوں کی تصاویر اور عبرانی الفاظ استعمال کر کے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے سمارٹ فونز کو ہیک کیا۔تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کوئی اہم فوجی تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کر دیا۔اسرائیلی فوج کے افسر نے کہا کہ حماس نے زیادہ تر فیس بک پر جعلی اکاونٹس بنا کر اسرائیلی فوجیوں کو پھنسایا۔ان جعلی اکانٹس میں سے ایک اکانٹ میں کہا گیا ‘ایک منٹ میں اپنی تصویر بھجوا رہی ہوں۔’اس پیغام پر فوجی نے کہا ‘ہا ہا اچھا۔’ اور اس کے بعد ایک سنہری بالوں والی خوبرو لڑکی کی تصویر اس کو ملی جس نے سوئمنگ سوٹ پہن رکھا تھا۔