agriculture-in-pak

حکومت کسان دشمن اقدامات کو فوری واپس لے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کو ختم کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں،ان منفی اقدامات سے زراعت کا پیشہ مزید تباہی سے دو چار ہو جائیگا،حکومت کسان دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے زراعت مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی ۔منگل کو اپنے ایک بیں میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سبسڈی واپس لیکر کاشتکاروں سے دھوکہ کیا گیا ہے جو پہلے ہی شدید بدحالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بچی کھچی مراعات بھی چھین لی ہیں اور حکومت کے ان منفی اقدامات سے زراعت کا پیشہ مزید تباہی سے دو چار ہو جایے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ اخر حکومت کس کیلئے زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اس وقت زرعی ترقی کی شرح صفر ہو چکی ھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسان دشمن اقدامات کو فی الفور واپس لے ورنہ پاکستان پیلز پارٹی ہر فورم پر حکومت کے زراعت مخالف اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *