dead-body

حیدر آباد، 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں بر آمد

حیدر آباد میں ایک مکان سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت زہر خورانی سے ہوئی۔پولیس کے مطابق پانچ افراد کی ہلاکت کا واقعہ حیدر آباد کے علاقے پٹھان کالونی میں پیش آیا،جہاں ایک مکان سے میاں بیوی اور اْن کے3 کمسن بچوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ان افراد نے خود زہر پیا یا انہیں پلایا گیا۔