old-bomb

دستی بم جو سات صدیاں پُرانا نکلا

ماہرین نے شمالی اسرائیل کے ساحل سے ایک ایسا دھماکہ خیز آلہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ شاید دنیا کا پہلا دستی بم ہو، جسے صلیبی جنگوں کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ٹھوس مٹی اور لکڑی سے بنے اس دھماکہ خیز آلے کے اندر بارودی مواد کو بھر کر دشمنوں کی جانب پھینکا جاتا تھا۔ اسرائیلی ماہرڈائیگو بارکان کا اس دریافت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگوں میں استعمال ہونے والے یہ دستی بم بازنتینی عہد سے لے کر سلطنت عثمانیہ تک استعمال ہوتے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *