download-4

دھونی کا فین اونچی جالی سے کود پڑا

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کے لیے ایک پرستار10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا اس وقت دھونی وکٹ پراپنے ساتھی بیٹسمین پانڈیا سے بات کررہے تھے۔پرستار سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے پچ پر پہنچا اور دھونی کے پاؤں چھو لیے۔سابق کپتان نے اس سے ہاتھ ملایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اسے مارنے سے بھی منع کیا، بعد میں مذکورہ پرستارکو وارننگ دیکرچھوڑ دیا گیا۔ برابورن اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت تھا جبکہ بڑی تعداد میں شائقین دھونی دھونی کے نعرے لگاتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *