russain-and-us

روس امریکا کیلئے خطرے کا باعث ہے، ریکس ٹلرسن

نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہے، جبکہ حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کی مترادف ہے، تاہم وہ روسی صدر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مجرم نہیں سمجھتے۔سینیٹ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کے حوالے سے سوالات کے دوران نامزد امریکی وزیر خا رجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں داخلے کے معاملے پر کسی مخصوص گروپ کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کرتے، تاہم چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کو مشورہ دیں گے کہ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میکسیکو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہیئے۔