704922-aisandjiya-1483973882-770-640x480

ساس جیابچن اوربہو ایشوریا کی جذباتی تصویرکی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کی ایوارڈز تقریب میں جذباتی انداز میں لی گئی تصویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ایشوریارائے اور ان کی ساس جیا بچن کے درمیان ہمیشہ سے ہی کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں قابل اعتراض مناظرفلمانے پر ساس بہو میں شدید اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں لیکن اب ایک ایوارڈ تقریب میں دونوں کی تصویر نے ایسی تمام  خبروں کو غلط ثابت کردیا ہے۔