ice-hotel

سوآرٹسٹوں کی مشترکہ پیش کش ۔۔ ٹھنڈا ٹھار ہوٹل

قطب شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔مسلسل 26ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے، جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے 42 آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً 100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔آئس ریسٹورنٹ، آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو 4ماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتاہے، جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *