Buy website traffic cheap

راحیل شریف

سپریم کورٹ نے راحیل شریف اورشجاع پاشاکے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل راحیل شریف اور جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا. چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2 سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔ٍ