attack-police-blast

سیالکوٹ، نامعلوم افراد کا نجی کالج پرکریکربم حملہ

نامعلوم افراد کا نجی کالج پرکریکربم حملہ فرسٹ ائیر کی 2طالبات شدیدزخمی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق ستراہ کے علاقہ موضع واہنڈو میں واقع نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبات گراؤنڈ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے کالج کی گراؤنڈ میں کریکربم پھینک دئیے جس کے نتیجہ میں گراؤنڈ میں بیٹھ کر پڑھنے والی فرسٹ کی 2طالبات جوریہ اور صنم شدیدزخمی ہوگئیں جن کوشدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ سول ہسپتال ریفر کردیاگیا علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا کریکربم کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈسکہ وگردنواح میں واقع سکولوں اور اکیڈمی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے کریکربم کے شیل لگنے سے زخمی ہونیوالی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ ایک ہاتھ سے معذور ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *