Buy website traffic cheap


سینئرلیگی رہنماء مشاہدحسین سید کمرہ عدالت میں ایسا کام کرتے ہوئے پکڑے گئے کہ جج نے فوری باہرنکل جانے کا حکم جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران اہم لیگی رہنماچیونگم چباتے ہوئے پکڑے گئے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے برہمی کا اظہار کیا۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری تھی اور لیگی رہنما اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے جن میں اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید اور دیگر شامل تھے ،لیگی رہنما مشاہد حسین سید کرسی پر بیٹھے چیونگم چبا رہے تھے اس پر جج احتساب عدالت نے نام لئے بغیر کہا کہ جس نے منہ ہلانا وہ کمرہ عدالت سے باہر چلا جائے۔اس پر مشاہد حسین سید کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے اور چیونگم پھینک کر دوبارہ کمرہ عدالت میں آگئے۔