بنیادی صفحہ -> علاقائی کی خبریں -> سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ذوالفقار

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور (ویب ڈیسک) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور (سی سی پی او لاہور) ذوالفقار حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے. تفصیلات کے مطابق ذوالفقار حمید کا شمار پنجاب پولیس کے باوقار، ایماندار ، عوام کیلئے دردِدل اور پولیس اہلکاروں کا معیارِزندگی بلند کرنے والے پولیس افسران میں ہوتا ہے اور اب انہیں سی سی پی اور لاہور کا عہدہ دیدیا گیا ہے. اس موقع پر پرایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر، ڈی آئی جی آپریشنزلاہوروقاص نذیر، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید، ایس ایس پی انوسٹی گیشن و ایڈمن ملک اویس، ایس ایس پی آپریشنزاسدسرفرازخان، ایس پی سکیورٹی محمدنوید، ایس پی سٹی احسن سیف اللہ اورایس پی لیگل رانالطیف بھی موجودتھے.
عہدہ سنبھالنے پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ شہر کے اَمن وامان کو ہر صورت یقینی بنا کر لاہوریوں کو پُر امن ماحول فراہم کریں گے، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن ڈیوٹیز اور مقدمات کی تفتیش سائنسی معیار پر یقینی بنائیں گے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*