بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> شاہ رخ خان کی آنے والی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کمالیے
زیرو

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کمالیے

ممبئی (ویب ڈسیک) شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز ہونے سے قبل ہی 100 کروڑ کی کمائی کا ہندسہ عبور کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ نے بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 100 کروڑ سے زائد روپے کما لیے ہیں. واضح رہے کہ یہ رائٹس شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کیے ہیں. یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*