بنیادی صفحہ -> زراعت / کامرس -> شرعی کاروبار کے آغازسےپہلے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار

شرعی کاروبار کے آغازسےپہلے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار

لاہور(ویب ڈیسک): سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے شریعہ گورننس ریگولیشن برائے سال 2018 نافذ کردیا۔ شریعہ گورننس ریگولیشن برائے سال 2018 کے تحت شرعی بنیادوں پر پیش کی گئی تمام نئی مصنوعات اور کمپنیوں کے لیے کمیشن سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ ان قواعد و ضوابط کا اطلاق شریعت سے مطابقت رکھنے والے کارپوریٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹ ، سیکیورٹیز اور اسلامی مالیاتی اداروں پر ہوگا۔شریعہ گورننس ریگولیشن برائے سال 2018 کا اعلان کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق ہونے کے بعد شریعہ سے منسلک کوئی کاروبار کمیشن کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کیا جاسکے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*