کمیشن

شہباز شریف نے ہر منصوبے میں کمیشن کھائی ہے،پرویز الٰہی

گجرات:مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی گجرات میں انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ شہباز شریف نے ہر منصوبے میں کمیشن کھائی ہے کیونکہ اب شہباز شریف کی صاف پانی منصوبے میں اربوں کی کرپشن سامنے آگئی ہے اب شہباز کا تکبر زمین بوس ہونے والا ہے۔ شہباز شریف کب سے ازخود الیکشن کمیشن بن گئے ہیں کہ دوسروں پر حکم مسلط کرنے لگ گئے ہیں، شہباز شریف اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈال دیتے ہیں حالانکہ لاہور کا شو شہباز کی ناکامی کی وجہ ہے لیکن شہباز شریف نے سارا ملبہ انتظامیہ پر ڈال دیا ، صاف پانی منصوبے میں اربوں کی کرپشن سامنے آگئی ہے جس پر نیب نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
ہراری: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل پیر کو بولاوائیو میں کھیلا جائے گا ، پانچ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں آﺅٹ کلاس کر کی201 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد سرفراز احمد اینڈ کمپنی نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیئے ہیں۔اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج پیر کو بولاوئیو میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم نے اس میچ کیلئے بھی بھرپور پریکٹس کر رکھی ہے۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے، ون ڈے سیریز جیت کر ہی وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ، دوپہر سوا 12 بجے شروع ہوگا