شہباز شریف

شہباز شریف کا نام چند لمحوں میں ٹویٹرپر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگ گیا

لاہور(یواین پی ) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی نیب نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔اب سے کچھ لمحے قبل ہی شہباز شریف کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی جس کے بعد شہباز شریف کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہباز شریف کی گگرفتاری پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ آخر انہوں نے جمعے والے دن کیا کام کیا ؟….شہباز شریف کو بھی جمعے کو روز گرفتار کیا گیا ہے۔ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ مجھے شہباز شریف کی گرفتاری سے حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ ان کی گرفتاری ضمنی انتخابات سے قبل کی گئی ہے۔ایک صارف نے کہا ہے کہ ایک اور جمعہ اور ایک اور شریف خاندان کے فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔جمعے اور شریف خاندان کے درمیان پراسرار نفرت جاری ہے