شہباز شریف کے تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے ہٹا دیا گیا

شہباز شریف کے تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے ہٹا دیا گیا……..نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 لاء افسران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔ عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا

——————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونا تشویش ناک امر ہے نگران و زیر اعظم نوٹس لیں،جمہوری تسلسل اور سیاسی استحکام کیلئے ملک میں بروقت انتخابات ناگزیرہیں،عوام مسائل کے حل کے لئے متحدہ مجلس عمل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرے، صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب

لاہور———– ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونا تشویش ناک امر ہے اسکی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور اس مجرمانہ غفلت پر ملو ث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے ۔ الیکشن کمیشن ملک میں صاف شفاف انتخابات کروانے کے لئے اقدامات کرے۔اگر نادرا کی جانب سے کسی سیاسی جماعت کو ووٹرز کا ڈیٹا لیک کرکے معلومات دی گئی ہیں تو یہ الیکشن کے سارے عمل کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے ۔نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینا چا ہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کچھ سازشی عناصر چاہتے ہیں کہ آئین سازاداروں میں پہنچنے کے لیے چورلٹیروں،ڈاکو،بھتہ خور اور دیگرجرائم پیشہ افراد کی راہ ہموار ہوجائے،اس لیے وہ مختلف حیلوں بہانوں سے آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خلاف سرگرم ہیں۔2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے پورے ملک میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔جمہوری تسلسل اور سیاسی استحکام کے لیے ملک میں بروقت انتخابات ناگزیرہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ عوام چوروں اور لٹیروں،جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے نظام کومستردکریں۔مٹھی بھراشرافیہ ملک کی جڑوں کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،اس سے نجات کاوقت آن پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے نمائندوں کو باکردار،محب وطن اور بے داغ ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ ہمیں70برسوں میں محب وطن قیادت میسر نہیں آسکی۔ایسے لوگوں کو آگے لایاجانا چاہئے جوحقیقی معنوں میں عوام کے خدمتگار ہوں،ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کوترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کودرپیش مسائل کاحل صرف اور صرف ایم ایم اے کی دیانتدار اور باکردار قیادت کے پاس ہے۔ میاں مقصود احمد نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے کچھ نہیں کیا۔اداروں کاتقدس پامال کیا گیا۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہواہے۔سابقہ حکومت کی کارکردگی صرف کرپشن اوراثاثوں کوبیرون ملک منتقل کرنے اور مفادات سمیٹنے تک ہی محدود رہی جس سے عوام میں شدیدمایوسی پھیلی ہے۔