raees

شیوسینا کی “رئیس” کی پروموشن پر دھمکی

ممبئی: 

ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا نے ایک بارپھرغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکارماہرہ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم “رئیس” کی اسکریننگ پر فلم کے تقسیم کاروں کو دھمکی دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا نے ایک بارپھرنئی ریلیز ہونے والی شاہ رخ اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “رئیس” کی پروموشن میں دراڑیں ڈالنا شروع کردی ہیں۔ شیو سینا کی جانب سے فلم کی اسکریننگ پر تقسیم کاروں کو شدید دھمکی دی گئی ہے۔

فلموں کے بڑے تقسیم کاراکشے راٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ انہیں شیوسینا کے چھتیس گڑھ ونگ کی جانب سے ایسے خط موصول ہوئے ہیں جن میں فلم “رئیس” کی اسکریننگ پر سخت دھمکی دی گئی ہے۔

اکشے راٹھی نے ٹوئٹرپرموصول ہونے والے خط بھی شئیرکیے جب کہ انہوں نے چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کو صورتحال کا نوٹس لینے سمیت قانون کے مطابق عمل درآمد کرنے کی گزارش کی ہے۔اکشے راٹھی نے شیوسینا کے صدر ادیتیا ٹھاکرے سے بھی ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے پوچھا ہے کہ کیا وہ ان دھمکیوں کی تصدیق کرتے ہیں یا نہیں۔اکشے راٹھی نے اداکارشا ہ رخ خان کے مداحوں کوبھی کہا کہ وہ شیوسینا پارٹی کے صدرادیتیا ٹھاکرے کے علم میں یہ بات لانے میں ان کی مدد کریں جب کہ انہوں نے امید بھی ظاہرکی کہ ادیتیا ٹھاکرے اس بات کا نوٹس لیں گے۔اضح رہے کہ فلم میں ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردارادا کررہی ہیں اوردیگرکاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں جب کہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائی گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *