obama fish

صدر اوبا نہیں بلکہ مچھلی اوباما۔۔حیرت ہوئی نا؟

امریکی ساحل سے دریافت ہونے والی ایک خوبصورت مچھلی کا سائنسی نام  ٹوسانیوڈیس اوباما رکھ دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ میں امریکی صدر باراک اوباما کے کردار کا اعتراف ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ مچھلی اس سال جون میں امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں تقریباً 90 میٹر گہرائی سے دریافت کی گئی ہے جسے وہاں کے بشپ میوزیم کے ماہرین نے ایک نئی مچھلی کے طور پر شناخت کیا اور اسے اوباما کا نام دے دیا، یہاں کے قدرتی ماحول میں رہنے والی جاندار انواع کے تحفظ میں باراک اوباما نے خصوصی دلچسپی لی تھی اور ان کے عہد صدارت میں یہاں کا ماحول پہلے سے کہیں بہتر ہوا، اسی بناء پر وہاں کے سائنسی ماہرین نے نو دریافتہ مچھلی کا نام اوباما رکھا ہے تاکہ ماحول کو بہتر بنانے میں باراک اوباما کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کا اعتراف کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *