Buy website traffic cheap


صنم جنگ نے جو چینل چھوڑا اس ہی پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ صنم جنگ جلد ہی چھوٹی سکرین پر واپس آرہی ہیں۔صنم جنگ نے2013میں ڈرامہ سیریل”دل مضطر“سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی ڈراموں میں کام کیا لیکن مارننگ شوکی میزبانی کے باعث انہوں نے کافی عرصہ اداکاری نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ سال ہم ٹی وی کا مارننگ شو چھوڑدیا تھا جس کے کچھ عرصہ بعد وہ اداکاری کی طرف لوٹ آئی ہیں اور ان دنوں ہم ٹی وی کی ایک نئی سیریل میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ زاہداحمداور عفان وحید شامل ہیں۔ اس سیریل کے ڈائریکٹرفرقان خان ہیں تاہم اس کی دیگرتمام تفصیلات پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرامے کی پرموشن دوماہ بعد چینل خود شروع کرے گا جس کے بعد تمام تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔ جی ہاں جس چینل پر مارننگ شو کو خیرآباد کہا اس پر ہی اپنے نئے ڈرامے کے ساتھ آرہی ہیں.