Buy website traffic cheap


عافیہ صدیقی کی رہائی کے کتنے چانسس اوریا مقبول جان نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام حرف راز میں انکشاف کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں طالبان کی جانب سے دی گئی قیدیوں کے تبادلے کی فہرست میں عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے اور ان کو بھی رہا کردیا جائے گا۔

اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ طالبان کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی طرف سے عافیہ صدیقی کا نام دیا گیا۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی آواز اٹھائی اور اس کے لیے ان کی تعریف کرنا بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 2013ء کی بات ہے تب عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید نہیں تھی، تب عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک قیدی عورت کا علم ہوا ہے جو بگرام جیل میں ہے اور اس عورت کی چیخیں سنائی دیتی ہیں.
اوریا مقبول جان نے کہا کہ عافیہ صدیقی 16 مارچ کو پاکستان آ جائیں گی جبکہ اس سے متعلق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کا کہنا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لیے 16 مارچ کی تاریخ کہی جا رہی ہے پر میرے خیال سے ان کو جنوری میں ہی آجانا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کام میں مخلص ہیں تاہم وہ جذبات سے کوئی کام نہیں لینا چاہتے۔