sketch-1484065001

قلم اٹھائے بغیر حیرت انگیز ڈرائنگزبنانے والا مصور

ول اسکوبی نامی اس مصور کے مطابق اسے پہلے پہل ایک مستقل لائن سے اسکیچ بنانے کا خیال کئی برس پہلے آیا اور اب وہ اس کا ماہر ہوچکا ہے۔ لیکن وہ سادگی کے ساتھ ان اپنے گرافکس میں ایک اہم پیغام بھی دیتا ہے جو بہت واضح محسوس ہوتا ہے۔دنیا بھر کے ادارے اور اشاعتی ادارے اس سے اپنے لوگو اور اشتہار بھی ڈیزائن کراتے ہیں اور اسکوبی کا کام دنیا بھر میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ ول اسکوبی کی پینٹنگز اور خاکوں کی نمائش یورپ اور جاپان سمیت کئی ممالک میں ہوچکی ہے۔ دنیا کے ممتاز جریدے کے سرورق پر اس کا کام شائع ہوچکا ہے۔اسکوبی کے کام کو مصوری کی دنیا میں ون لائن یا ون اسٹروک مصوری بھی کہا جاتا ہے۔