demolished-building

لاہور،کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر پانچ عمارتیں سر بمہر

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکوری ڈائریکٹوریٹ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کو بلا اجازت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے کی بنا پر پانچ عمارتیں سربمہر کر دیں۔ ان میں جوہر ٹاؤن کے پلاٹ نمبر863بلاک آرون‘864آرون‘384بلاک ڈی اور پی آئی اے ہاؤسنگ سکیم کے پلاٹ نمبر145بلاک ڈی ‘201بلاک سی پر تعمیر شدہ عمارتیں شامل ہیں