lahore-map

لاہور ، زہریلہ کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق

لاہور کے علاقہ مناواں میں ہوٹل سے زہریلہ کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مناواں کے علاقہ میں پولیس ٹریننگ سکول کے سامنے واقع ہوٹل سے چار افراد نے صبح کے وقت ناشتہ کیا جس کے بعد دو کی حالت خراب ہو گئی اور وہ دونوں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چاروں افراد قریبی عمارت پر مزدوری کرتے تھے اور صبح کا ناشتہ کرنے ہوٹل پر آئے تھے۔ پولیس نے نعشیں اور ہوٹل کا سامان قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔