dangal

مسٹر پرفیکٹ ایک بار پھر بازی لے گئے

عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس سے پہلے مسٹر پرفیکٹ کی فلم پی کے کے پاس تھا۔دنگل نے پی کے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنگل نے پی کے کا 340.8 کروڑ انڈین روپے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ریلیز کے 16 دن وہ 341.96 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے ۔عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے عادی ہیں تاہم دنگل ان کی دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *