cassini-spacecraft

ناسا کے سیارہ زحل کیطرف قدم بڑھنے لگے

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا خلائی جہاز کسینی تیس نومبر کو سیارہ زحل کے مدار میں داخل ہوگا اور بائیس اپریل تک سیارے کے گرد گیس کے دائروں کا جائزہ لےگا۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا حکام نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ کسینی خلائی جہاز نے بارہ برس زحل کے گرد چکرلگائے سیارے اور اس کے چاند کا جائزہ لیا اب زحل کے گرد موجود گیس کے دائروں میں موجود مالیکیولز کا جائزہ لے گا جس سے زحل کی سطح کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔+واضح رہے کہ کسینی گزشتہ بیس برس سے خلا میں سفر کررہاہے اور یہ پندرہ ستمبر دو ہزار سترہ میں زحل کے مدار سے ٹکراکر تباہ ہوجائےگا کسینی کے ٹکرانے سے زحل کی سطح کو قریب سے دیکھا جاسکے گا۔