نوازشریف کے بعد شہبازشریف کی پارٹی صدارت بھی خطرے میں پڑگئی، الیکشن کمیشن کا اہم حکم

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عبدالغفورسومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزارشجاع الرحمن کے وکیل ظفرعلی شاہ نے دلائل دیے کہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہے اور پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل نوٹس جاری کرکے سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی۔