mobiles

نوا نو دن پُرانا سو دن۔پرانے موبائل نے جان بچا لی

افغانستان میں نوکیا کے ایک سادہ فون نے خود ’گولی‘ کھاکر ایک شخص کی جان بچالی تاہم خود دوبارہ استعمال کے قابل نہ رہا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنیوالی ایک ٹوئیٹ میں 2013ء میں پہلی مرتبہ ریلیز ہونیوالے نوکیا 301کے درمیان میں لگی گولی دیکھی جاسکتی ہے۔
زندگی بچانے والے اس فون کی تصویر پیٹر سکلمین نے ٹوئیٹ کی جو مائیکروسافٹ میں جنرل منیجر ہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ ایسے موبائل فونز کو سپر ہیروز کہنے کی جرات کرسکتاہوں، ہم ایسے فونز کی مدد نہیں کرسکتے لیکن ایسے ہی سٹنٹ کرنیوالے فونز پر حیرت کا اظہار کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *