آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل

نیب کی ایک اور دھماکے دارکاروائی، ملک کے طاقتورترین بیوروکریٹ کو گرفتارکر لیا، نوازشریف کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورونے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اور ملک کے معروف اور طاقتورترین بیوروکریٹ فوادحسن فوادکو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتارکر لیا ہے ۔ اگرچہ نیب نے ابھی تک ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی لیکن افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کو گرفتارکیا جاچکاہے۔ دوسری طرف نوازشریف نے فوادحسن فوادکی گرفتاری کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے مجھے بہت دکھ ہواہے اور ان کا کیس بھی میرے جیسا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے جو بھی ہمارے قریب تھے ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے